مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا

اہم ملکی اداروں کے علاوہ بھارتی عسکری ادارہ بھی اب مودی سرکار کے نشانے پرہیں،بھارتی ٹی وی

جمعرات 18 اپریل 2024 13:18

مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارت کے عسکری ادارے کو بھی نہ بخشا، مودی سرکار فوج اور اس کے لئے مختص وسائل پر بھی قابض ہو گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اہم ملکی اداروں کے علاوہ بھارتی عسکری ادارہ بھی اب مودی سرکار کے نشانے پر ہے۔مودی سرکار کی متعارف کرائی گئی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اگنی پتھ سکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم زبردستی مسلط کی گئی، مسلح افواج میں بھرتی ہونے کیلئے اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کی توہین ہے۔دیگر گانگریس رہنمائوں نے بھی اسکیم کی سختی سے مخالف کی۔روہول گاندھی نے مزید کہا کہ فوجیوں کی پنشن کیلئے مختص رقم اڈانی ڈیفنس کو جاتی ہے، اڈانی گروپ رقم سے امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔