کھلی کچہری عوام کے لئے اوپن فورم ہوگا جہاں وہ اپنی شکایات اور مسائل براہ راست وزیر صحت عامہ تک پہنچا سکیں گے،اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ

جمعرات 18 اپریل 2024 14:32

کوٹلی/کھوئیرٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی کھوئیرٹہ حلقہ بناہ کے شہری مسائل کے حل کے سلسلہ کھلی کچہری کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ تنویرالاسلام کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا-جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں کھلی کچہری کے انعقاد کے حوالہ سے انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور جملہ آفیسران کو ہمراہ سٹاف کھلی کچہری میں مکمل تیاری کے ساتھ حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ نے کہا کہ کھلی کچہری عوام کے لئے اوپن فورم ہوگا جہاں وہ اپنی شکایات اور مسائل براہ راست وزیر صحت عامہ تک پہنچا سکیں گے اس حوالے سے انہوں نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ بروقت کھلی کچہری میں پہنچیں اور ہمہ وقت وہاں موجود رہیں۔

متعلقہ عنوان :