ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

جمعرات 18 اپریل 2024 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے مانجھند کے قریب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کرے اور زخمیوں کو سرکاری خرچ پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیئے موثر اقدامات کیے جائیں، مسافر بسوں ، ٹرکوں اور رتمام لوڈڈر گاڑیوں کی فٹنس کو روزانہ کی بنیادو ں پر چیک کیا جائے،ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایازمیمن موتیو الا نے کہا کہ اکثرو بیشتر حاردثات مسافر بسوں کے بریک فیل یا پھر ٹائرز پھٹ جانے کی وجہ سے پیش آتے ہیں اس کے علاوہ ڈرائیوروں کی تیز رفتاری اور ٹریفک اشاروں کا علم نہ ہونا بھی حادثات کی اہم وجہ ہے جس سے آئے دن حادثات رونما ہوتے ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہو جاتی ہیں، ملک بھر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی جانب سے مقرر کردہ رفتار کی حد میں گاڑیوں کی آمد ورفت کو یقینی بنانے کے لیئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے ، بدقسمتی سے پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے پچاس فیصد سے زائد ڈرائیوں کے پاس نہ تو ڈرائیونگ لائسنس ہوتا ہے اور نہ ہی ان کو ٹریفک قوانین کی کوئی آگاہی ہوتی ہے ، انہوںنے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیئے موثر حل اور جامع اقدامات کیے جائیں اور ہم سب کو ملکر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیئے کردار ادا کرنا ہوگا، انسانی جان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیور غفلت یا لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کرے ، تیزرفتاری سے پرہیز کرے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مقر ر کردہ رفتار کے اندر رہتے ہوئے گاڑی چلائے، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کی جان کے تحفظ کے لیئے ہر شہر میں سیکورٹی چیک پوسٹس بنائی جائیں جو ہر بس کو روک کر مسافروں سے ڈرائیور کے بارے میں تفصیلات پوچھیں اور اگر ڈرائیور غفلت یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے تو اس کو بھاری جرمانہ کیا جائے اور سخت سزا دی جائے تاکہ اس نظام کوبہتر کیا جاسکے۔