آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی آرگنائزر کا کامیاب آپریشن،عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 22:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی آرگنائزر کا کامیاب آپریشن،عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا،گزشتہ روز راجہ ثاقب مجید اچانک ہسپتال داخل ہوئے اور ان کا کامیاب آپریشن ہوا۔

(جاری ہے)

ان کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی مسلم کانفرنس کارکنان کی بڑی تعداد ایمز ہسپتال پنچ گئی۔گزشتہ روز چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ اور ہارون آزاد مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ سابق امیدوار اسمبلی سجاد انور عباسی،راجہ لیاقت،کے علاہ ایم ایس ایف یوتھ کے کارکنان نے ان کی عادتیں کیں اور خیریت دریافت کرنے کے بعد ان کی صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :