Live Updates

بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے ، سینیٹر طلال چوہدری کا بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹس پرتبصرہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:32

بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے ، سینیٹر طلال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے ،ایک اعلی پرائیویٹ ہسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے ’’ہارپک کہانی‘‘کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ معدے میں کیمرہ ڈال کر معائینہ کیا گیا ’’ہارپک کے چار قطرے‘‘تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا ،ثابت ہوا کہ ’’نہیں چھوڑوں گا‘‘کے دعوے کرنے والا صرف ’’لمبی لمبی چھوڑتا‘‘ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی جماعت ہو، بانی یا عارضی چیئرمین ہو، یا کارکن جھوٹ ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے اور ان جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات