اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،چوہدری انوار الحق
آزادکشمیر کے عوام کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں گے،بھرپور تعاون کی فراہمی پر اسثیبلشمنٹ کا شکر گزار ہوں،وزیراعظم آزاد کشمیر
ہفتہ 20 اپریل 2024 23:04
(جاری ہے)
مافیا کا خاتمہ کر دیا ہے آج کوئی طاقتور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
مخلوق خدا کی خدمت کی نیت ہونی چاہیے اللہ پاک راستے کھول دیتا ہے۔مہاجرین کیلیے زمین کا پی سی ون 30 جون سے پہلے ہو جائے گا۔آزادکشمیر میں بھارتی ٹاوٹوں اور دلالوں کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے گا۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار وزیر حکومت جاوید بٹ کی جانب سے اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان،وزراء حکومت عبدالماجد خان،محترمہ تقدیس گیلانی،سردار عامر الطاف،سردار جاوید ایوب،میاں عبد الوحید،سردار ضیاء القمر،چوہدری محمد رشید،چوہدری محمد ارشد،چوہدری اظہر صادق،محترمہ امتیاز نسیم،مشیر وزیراعظم محترمہ نثاراں عباسی،مشیر وزیراعظم کرنل(ر) معروف احمد کے علاؤہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی تقریروں پر اب عوام اتنا غور نہیں کرتے کیونکہ ان کا اعتماد سیاسی نظام سے اٹھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مریضوں کی صحت یابی ڈاکٹر کی بہتر کارکردگی کا ثبوت ہوتی ہے اسی طرح حکومت کی کارکردگی عوام بہتر جانتے ہیں،ہم نے جتنے taboos تھے وہ مسمار کر دئیے،تمام مافیاز کا خاتمہ کر دیا ہے اور اسمبلی ممبران کی عزت و توقیر کو بحال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی طاقت کے آگے کوئی طاقتور اور مافیا کھڑا نہیں ہو سکتا جب آپ ایک دفعہ کمپرومائز کرتے ہیں تو پھر کمپرومائز کرتے ہی چلے جاتے ہیں۔اسوقت تک 60 فیصد بجٹ خرچ ہو چکا ہے اور اللہ کے فضل سے اسمیں شفافیت کو مدنظر رکھا گیا ہے،آزادکشمیر میں سڑکوں کی تعمیر،سوشل سیکٹر پروگرام اور برقیات،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی گئی ہے،8 ارب کے خسارے کو کم کر کے ایک ارب تک لایا گیا،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حاضری کو یقینی بنایا گیا،آزادکشمیر کے دس ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں دن بدن بہتری آ رہی ہے،باقی بچنے والے چالیس فیصد بجٹ کو عوام کی سہولت پر خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا بنیادی مقصد اپنے عوام کی خدمت ہے،لوگ اسی لئے ٹیکس نہیں دیتے کہ انہیں اعتماد نہیں ہے اگر انہیں یہ پتہ ہو کہ اس پیسے سے عوام کی فلاح وبہبود ہو گی،کسی کو تعلیم ملے گی،کسی کو صحت کی سہولت ملے گا،کوئی بجلی کا کھمبا لگے گا،کسی سکول کی عمارت بنے گی تو وہ آج بھی ٹیکس دینے کیلیے تیار ہیں،آزادکشمیر میں عوام کو حکومت سبسڈی فراہم کر رہی ہے،20 ارب سے زیادہ سبسڈی خوراک کی مد میں دی جا رہی ہے،آزادکشمیر میں سستی بجلی کی مد میں سبسڈی فراہم کی جارہی ہے،پانچ میںونسپل کارپوریشنز میں صاف پانی کی مد میں سوا تین ارب سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا رہا ہے جن کا کوئی نہیں ریاست ان کی ہو گی۔دس ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جس سییتیموں،بیواوں،ٹرانسجینڈر،بے سہارہ بزرگ مرد و خواتین اور طلاق یافتہ خواتین کو مالی مدد فراہم کی جائے گی،ستم ظریفی یہ ہے کہ میرٹ کی بات وہ کرتے ہیں جنہوں نے میرٹ کی لاش کو گلی گلی پھیرا ہے،آج ایسا نظام بنا دیا کہ این ٹی ایس میں جو میرا بیٹا،بیٹی نمبر لے گیا لیٹر اسکے گھر پہنچ جائے گا،بہترین پبلک سروس کمیشن بنا دیا اب اگر وزیراعظم بھی چاہے یا کوئی وزیر بھی چاہے تو وہ اپنے کسی عزیز کو بھرتی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ جس دن میں بنا 72 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد ا گئی آج کے دن تک ہزاروں دفعہ تخیلاتی تحریک عدم اعتماد آ چکی مگر ہر دن ڈٹ کر کام کرتا ہوں اور آگے بھی کرتا رہوں گا،بھارتی وزیر داخلہ کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ اسکا آزادکشمیر میں افراتفری کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دونگا،انشائاللہ کشمیری الحاق پاکستان کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔آزادکشمیر میں بھارتی ٹاوٹوں اور دلالوں کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ایک سال میں بھرپور کام کیا عوام کی خدمت کی،تین سال کے منصوبے ایک سال میں مکمل کئے،آزادکشمیر کی 99 فیصد قیادت 60 سال سے اوپر ہے،اب وقت نوجوانوں کا ہے،ہم نے اب سیاسی طور پر فجر نہیں پڑھنی ایسا ماحول دے کر جائیں جس میں امید اور روشنی ہے تاکہ لوگ ہمارے جانے کے بعد ہماری قبروں کی بے حرمتی نہ کریں۔انہوں نے وزیر حکومت جاوید بٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔انہوں نے اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے اپنا وقت وزیراعظم کو دیا۔وزیر حکومت جاوید بٹ نے اپنے خطاب میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے وزراء حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ الحمد للہ آج ہماری اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہوا،جس طرح وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ایک سال مکمل کیا ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی،بیوروکریسی کو ٹھیک کیا،دفاتر میں بائیو میٹرک نافذ کیا،کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور گڈ گورننس کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان کیلیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،راولپنڈی میں مہاجرین مقیم پاکستان کیلیے زمین کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ باعزت طور پر رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پی سی ون منظور کیا جائے۔وزیر حکومت عبدالماجد خان نے کہا کہ آج اللہ کے فضل سے حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے،وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت اتحادی حکومت نے عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلیے بھرپور کام کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کو کریڈٹ جاتا ہے،وزیراعظم کو بھی کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے انتہائی تحمل سے گڈ گورننس کو آگے بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں اپنی بساط کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کی گئی ہے،ہمارے ہاں رواداری رہی ہے،جب حکومت ملی تو ترقیاتی شعبہ مکمل جام ہو چکا تھا،یہ کریڈٹ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو جاتا ہے کہ انہوں نے وفاقی حکومت کے ساتھ ایک لیزان قائم کیا اور ان مالیاتی امور کو طے کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کونسل کے معاملات کو ہے کیا،ںیلم جہلم ہائیڈرل کے معاملات کو حل کیا،انہوں نے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سابق وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) انور علی حیدر کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اسوقت تمام حلقوں میں ترقیاتی کام شروع ہیں،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لائی گئی ہے اور ان شعبوں کا عملہ حاضر ہے اور خدمات انجام دے رہا ہے اس کے لئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور ان کی کابینہ نے کام کیا۔اس کے ساتھ ساتھ سوشل پروٹیکشن فنڈ قائم کیا جو دس ارب کی لاگت سے قائم کیا جا رہا ہے جس سے ناداروں کی مدد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوے تمام ایکشن کمیٹیوں کو انگیج کیا اور ان کی آواز کو وفاقی سطح تک پہنچایا،ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا کہ یہ حکومت زیادہ نہیں چل سکتی لیکن وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے انتہائی دانشمندی سے حکومت کو چلایا۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے کسی وزیر کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے یہ ایک بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت حکومتیں دیکھیں بہت تحریک عدم اعتماد بھی دیکھیں،آج ایک اچھا ورک گ ریلیشن شپ ہے،انہوں نے صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کی سیاسی خدمات کو سراہا۔35 سال کے بعد کسی بیوروکریٹ کو برطرف کرنے والی پہلی حکومت ہے،قانون کی عملداری قائم کی،پروپیگنڈے کی عمر لمبی نہیں ہوتی وہ ایک خاص مدت کے بعد مر جاتا ہے،احتساب کے نظام کو فعال بنایا جا کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے وزیراعظم کو کانگڑی کا تحفہ بھی دیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.