لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:07

لاہور ہائیکورٹ  میں  چوہدری پرویز الہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی ۔

(جاری ہے)

جسٹس شہرام سرور چوہدری 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرینگے،عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔