کراچی ،تھانہ بریگیڈ پولیس کا گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ، ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) تھانہ بریگیڈ پولیس کا گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ، ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ایسٹملزمان جیکب لائن میں اندرونِ مکان گٹکا ماوا کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران بھاری تعداد میں تیار گٹکا ماوا سمیت 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کی منی فیکٹری سے 105 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، 30 کلو سے زائد چھالیہ، 10 کلو چونا، تمباکو، کیمیکل اور پیکنگ کا سامان برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں حماد ولد نثار اور حمزہ ولد نثار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :