![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی 19 سالہ تارِیخ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے نیوزی لینڈ کیخلاف راولپنڈی ٹاکرے میں فتح حاصل کر کے دنیا کے سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے میں کامیاب ہو گئے
محمد علی
ہفتہ 20 اپریل 2024
23:43
![بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی 19 سالہ تارِیخ میں سب سے زیادہ ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/800x400/pic_a65e9_1713638982.jpg._2)
(جاری ہے)
زیادہ فتوحات کی فہرست میں افغانستان کے اصغر افغان اور انگلینڈ کے این مورگن 42،42 فتوحات کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی بابر اعظم کی بطور پاکستانی کپتان 136 میچز میں 79 ویں جیت تھی جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں ۔ پاکستان کے کامیاب ترین کپتان عمران خان ہیں جنہوں نے187 میچز میں 89 کامیابیاں حاصل کررکھی ہیں ۔ وسیم اکرم 78 کامیابوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے جب کہ مصباح الحق 77 فتوحات حاصل کرکے چوتھے نمبر پر ہیں ۔ بابر اعظم کی نظریں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 4000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بننے کے دہانے پر بھی ہیں۔ اس تاریخی کارنامے کو حاصل کرنے کے لیے انہیں 288 رنز درکار ہیں، بابر اس وقت 3712 رنز سکور کرچکے ہیں ۔ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والوں کی فہرست میں ویرات کوہلی (4037) اور روہت شرما (3974) سے پیچھے ہیں ۔ انہیں کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 326 رنز درکار ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف صرف تین ٹی ٹونٹی میچز میں فتوحات انہیں سب سے کامیاب ٹی ٹونٹی کپتان بنا دے گی ، وہ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کا ریکارڈ توڑیں گے جنہوں نے بطور کپتان 56 میچز میں 44 فتوحات حاصل کی ہیں۔ بابر اس وقت 43 کامیابیوں کے ساتھ انگلینڈ کے آئن مورگن (72 میچز) اور افغانستان کے اصغر افغان سے آگے ہیں۔ اگر بابر اعظم سیریز کے پانچوں میچوں میں حصہ لیتے ہیں تو وہ 76 میچوں کے ساتھ تاریخ میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میں اپنی قوم کی کپتانی کرنے کے ایرون فنچ کے ریکارڈ کو برابر کر دیں گے۔ اس وقت بابر 73 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ بابر بطور ٹی ٹونٹی کپتان ایرون فنچ کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب بھی ہیں ۔ سیریز میں صرف 28 رنز انہیں فنچ کے 2236 رنز سے آگے پہنچا دیں گے جو آسٹریلیا کے T20I کپتان کے طور پر 76 اننگز میں بنائے تھے۔ بابر نے بطور کپتان 65 اننگز میں 2209 رنز بنائے ہیں ۔ کین ولیمسن اس فہرست میں 71 اننگز میں 2125 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔![Live](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/live_icon.jpg)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیمپئینز ٹرافی : تنویراحمد نے ہربھجن سنگھ کو دوغلا گھٹیا انسان قرار دیدیا
-
ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے پر زہر اگلنا شروع کردیا
-
بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی
-
پی سی بی کومیڈیا حقوق فروخت کرنے میں دشواری کا سامنا
-
ویمنز ایشیا کپ سیمی فائنل ، بھارت نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستانی سفارت خانہ کی سمر اولمپکس میں پاکستانی دستہ کے لئے خصوصی تقریب پذیرائی کا اہتمام ، مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان مہمان خصوصی
-
ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، افغان کرکٹرز کا اہم بیان
-
روس کی سب سے خوبصورت بائیکر موٹر سائیکل حادثے میں چل بسی
-
میٹیو بیریٹینی جنرلی اوپن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں داخل
-
سیاست کو کھیلوں سے دور رکھیں اور پاکستان کا دورہ کریں، شعیب ملک کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے نام مشورہ
-
پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل ٹرینوں پر حملے اور توڑ پھوڑ ، شہر میں ٹرین سروس معطل
-
سپورٹس بورڈ نے 38 کروڑ روپے کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کی بجائے حکومت کو واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.