Live Updates

پی پی 32؛ جماعت اسلامی کے امیدوار کا حکومتی اتحادی ق لیگ پر بوگس ووٹ ڈالنے کا الزام

جو ووٹ ڈالے گئے ان میں نہ کسی ووٹر کا شناختی کارڈ نمبر درج ہے، نہ ہی پریذائیڈنگ افسر کے دستخط موجود ہیں۔ حافظ محمد اقبال کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 اپریل 2024 20:58

پی پی 32؛ جماعت اسلامی کے امیدوار کا حکومتی اتحادی ق لیگ پر بوگس ووٹ ..
گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2024ء ) گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ محمد اقبال نے حکومتی اتحادی ق لیگ پر بوگس ووٹ ڈالنے کا الزام عائد کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں کا ہم نے دورہ کیا جہاں ووٹر موجود نہیں تھا لیکن جس لاڈلے کو کامیاب کروانے کے لیے ریاستی مشینری حرکت مین آئی اس کے والد نے خود ایک پولنگ اسٹیشن پر 100سے زائد لوگوں کے ساتھ دھاوا بول کر بوگس ووٹ ڈالے، وہاں سارا عملہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے، پولیس کی نگرانی میں وہاں دھاندلی ہوئی۔

جماعت اسلامی کے امیدوار کا کہنا ہے کہ کئی دیگر پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس صرف اس لیے موجود رہی کہ ان کی دھاندلی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ بنے، جو ووٹ ڈالے گئے ان میں نہ کسی ووٹر کا شناختی کارڈ نمبر درج ہے، نہ پریذائیڈنگ افسر کے دستخط موجود ہیں، سرکاری آشیر باد میں یہاں سے مسلم لیگ ق کو جتوانے کی عمل شکل نظر آئی، کئی پولنگ اسٹیشنوں سے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹوں کو اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے گئے، پولنگ اسٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی رہی، بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جا چکے ہیں، پولنگ کا عملہ مجبور اور بالکل بے بس ہے، پولنگ افسر جواب دینے سے قاصر رہے، موسیٰ الٰہی کا عملہ کاپیاں لے جا چکا، مخالفین نے بیلٹ باکس خود بھرے ہیں۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ووٹ اور پبلک کی سپورٹ سے ہی ایوان بننا چاہیئے نہ کہ دھاندلی سے ایسا کیا جائے، پی پی 32 کے نتائج تسلیم کرنے والی بات تو ہے ہی نہیں، نارووال میں ورکر کی ہلاکت پر دکھ ہوا، سب کو پرامن رہنا چاہیئے، سیاسی جماعتوں کے ورکرز کو ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہئے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 5 دنوں میں 3 سزائیں دلوانے والوں نے ایک جج سے اس کے بیٹے کا ولیمہ ملتوی کروایا گیا، لیکن عوام کو بانی پی ٹی آئی سے دور رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی جلد دیکھ رہا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات