باجوڑ ،این اے 8 اور پی کے 22 میں ضمنی انتخابات، آزاد امیدوار مبارک زیب خان نے میدان مار لیا

منگل 23 اپریل 2024 03:45

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) باجوڑ ، حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر ضمنی انتخابات، آزاد امیدوار مبارک زیب خان نے میدان مار لیا۔ قومی اسمبلی کے نشست پر سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان جبکہ پی کے پر جماعت اسلامی کے عابد خان دوسرے نمبر پر رہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر ضمنی انتخابات پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نتائج فارم 47 پر جاری کردیے گئے ہیں۔ فارم 47 کے نتائج کے مطابق حلقہ این اے 8 پر شہید ریحان زیب خان کے چھوٹے بھائی اور ان کے سیاسی جانشین آزاد امیدوار مبارک زیب خان 74008 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جبکہ سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کے امیدوار سابق ایم این اے گل ظفر خان 47282 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

آزاد امیدوار وسابق گورنر انجینئر شوکت اللہ خان نے 20020 ووٹ حاصل کرکے نمایاں رہے۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون رشید نے 18416 ووٹ حاصل کیے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار مولانا خان زیب نے 12015، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شہاب الدین خان نے 6469 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اخونزادہ چٹان نے 4060 ووٹ حاصل کیے۔ یوں آزاد امیدوار مبارک زیب خان 26726 لیڈ سے کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح حلقہ پی کے 22 پر بھی آزاد امیدوار مبارک زیب خان نے حلقہ پی کے 22 پر بھی شاندار کارگردگی دکھاتے ہوئے 23386 ووٹ لے کرکامیاب رہے۔ جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار عابد خان 10477 ووٹ لیکر دوسرے، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گلداد خان 7063 ووٹ لیکر تیسرے، عوامی نیشنل پارٹی کے شاہ نصیر خان 2295 ووٹ لیکر چوتھے، آزاد امیدوار نور شاہ 1835 ووٹ لیکر پانچویں نمبر پر رہے۔

یوں آزاد امیدوار مبارک زیب خان 12909 کے لیڈ سے کامیاب قرار پائے۔مبارک زیب ضلع باجوڑ کے تاریخ میں سب سے ذیادہ ووٹ لینے والے اور دو نشستوں پر کامیاب ہونیوالے پہلے شخصیت ہے۔ ان کو مبارکباد دینے کیلئے مختلف علاقوں سے لوگوں کا ان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہیںاور ان کے گھر لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ باجوڑ میں الیکشن پرامن انداز میں ہوا اور کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔