کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
القادر ٹرسٹ کیس میں وکلاء صفائی نے جرح مکمل کرلی‘عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں نے بیان قلمبند کر لیے گئے
میاں محمد ندیم منگل 23 اپریل 2024 16:12
(جاری ہے)
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے، ہم مفاہمت سے انکار نہیں کررہے، اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں، الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایاگیا اس کی مذمت کرتے ہیں سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر حیرانی کا اظہار کیا ہے. دوسری جانب 190 ملین پاﺅنڈزکے القادر ٹرسٹ کیس میں وکلاء صفائی نے جرح مکمل کر لی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں نے بیان قلمبند کر لیے گئے ہیں. اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاﺅنڈز کرپشن کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے. عمران خان اور بشر ی بی بی کی جانب سے ان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے. اس موقع پر وکلا نے مزید دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی بعد ازاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی یاد رہے کیس میں اب تک مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ 15 گواہوں سے جرح مکمل کر لی گئی ہے.
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.