سابق وزیراطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرسردارعابد حسین عابد کانظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کا دورہ

منگل 23 اپریل 2024 22:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سابق وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عابد حسین عابد نے نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کا دورہ کیا اورناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین اور محکمانہ افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات کو محکمانہ افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ محکمہ اطلاعات کے ا فسران سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد نے کہاکہ محکمہ اطلاعات کی کارگردگی مثالی ہے، محکمہ اطلاعات میں اصلاحات دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، کسی بھی حکومت کے لیے اطلاعات کا محکمہ مرکزی حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، سٹیٹ آف دی آرٹ سٹریکچرکے ساتھ ساتھ یہاں نظم و ضبط دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میں نے بطور وزیر اطلاعات محکمہ اطلاعات کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔انھوں نے کہاکہ آفیسرز لگن و محنت سے کام کریں اور ریاست کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ آج کا دورہ میڈیا کا دور ہے، آج ہمیں دنیا کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے آگے چلنا ہوگا۔

سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد کے دورے کے دوران محکمانہ افسران محمد بشیر مرزا، راجہ سہیل خان،سید آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط، خضر حیات، شمیم انجم عزیز، جمیل اعوان، ساجد نذیر ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ا فسران نے سابق وزیر اطلاعات کے محکمہ کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا۔