z پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 بلین ڈالر پر جا چکے ہیں جون تک 9 سے دس بلین ڈالر تک مبادلہ کے ذخائر ہوجائیں گے ہمارے ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9فیصد ہے اس کو بڑھانا پڑے گا،وزیر خزانہ

منگل 23 اپریل 2024 21:20

۴اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 بلین ڈالر پر جا چکے ہیں جون تک 9 سے دس بلین ڈالر تک مبادلہ کے ذخائر ہوجائیں گیہمارے ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9فیصد ہے اس کو بڑھانا پڑے گاخطے میں سب سے کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہے ٹیکسز لوگوں کو دینے پڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کس چیز پرتقریریں ہو رہی ہیں سود کے حوالے سے فیصلہ ہوچکا ہے پانچ سال کی معیاد بھی متعین ہے پچھلے سال متعدد بنک کنونشن برانچز اسلامک بینکنگ میں منتقل ہو چکی ہیں پرجوش تقریریں کس چیز پر ہو رہی ہیںاب میں اکانومی پر بات کرنا چاہتاپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 بلین ڈالر پر جا چکے ہیں جون تک 9 سے دس بلین ڈالر تک مبادلہ کے ذخائر ہوجائیں گیہمارے ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9فیصد ہے اس کو بڑھانا پڑے گاخطے میں سب سے کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہے ٹیکسز لوگوں کو دینے پڑیں گییہ ٹیکسز کا کام ہمیں کرنا پڑے گاسرکاری اداروں کا خسارہ بہت بڑھ گیا ہے یہ خسارے اب ملک برداشت نہیں کر سکتا سرکاری اداروں کے حوالے سے ہمیں لائحہ عمل طے کرنا ہوگا ملک میں زراعت اور آئی ٹی پر کام کرنے کی ضرورت ہے تقسیم کار کمپنیوں میں نقصان ہورہاہے اس کو کم کرنے کی ضرورت ہے اپوزیشن لیڈر عمرایوب ہماری اس حوالے سے راہنمائی کریں عمرایواب پاور ڈویڑن کے وزیر رہے ہیں ان کو لیکیجز کا پتہ ہے ایم کیو ایم کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سود اللہ اور اسکے رسول سے کھلی جنگ ہییہ سود کی بنیاد پر اکانومی ہیمیں اللہ کی بات مانوں یا فنانس منسٹر کی بات مانوں،ہم دیکھ نہیں رہے، ستر سالوں میں ہمارے حالات کیا ہو گئیہم مسلسل اللہ اور اسکے رسول سے جنگ میں ہیں انڈیا سے جنگ کرنے کے قابل نہیں ہیں ہم اور ہم اللہ اور اسکے رسول سے جنگ کر رہے ہیں2022 میں سپریم کورٹ کا آرڈر آیا کہ پانچ سال میں سودی نظام کا مکمل خاتمہ ہوگاسپریم کورٹ کا ابھی تک شریعت ایپیلٹ بنچ نہیں بنا کسی مفتی صاحب کو یہاں لائیں جو آکے بتائے کہ یہ اللہ اور اسکے رسول سے جنگ نہیں آج ہم منافق ہیں آج آصف علی زرداری پاکستان کے انتہائی مضبوط ترین شخصیت ہیں آصف زرداری کنگ بھی ہیں کنگ میکر بھی ہیں زرداری صاحب سے کہتے ہوں اپنی پاور کا استعمال کرتے ہوئے یہ اللہ اور اسکے رسول سے جنگ ختم کروائیں آج زرداری صاحب یہ کریں تو کل وہ اللہ کے سامنے سرخرو ہونگیقومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے تحریک ایوان میں پیش کی اور کہا کہ بلوچستان صرف رقبے کے لحاظ سے نہیں پسماندگی کے اعتبار سے بھی سب سے بڑا صوبہ ہے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں خواتین کے لئے بہت سے اقدامات ہوئے، بی آئی ایس پی قانونی حیثیت رکھتا ہے، 9.3 ملین خاندانوں کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے،پروگرام کی خوبصورتی یہ ہے کہ خاتون کو خاندان کا سربراہ ظاہر کیا جاتا ہے، بلوچستان میں تعلیم کو عام کرنے اور ہیومن کیپٹل کی تعمیر کی ضرورت ہے،ہم اپنی ترجیحات کو درست کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے�

(جاری ہے)