ویٹرنری کلینک بڑالی کی حدود میں جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کی گئی

بدھ 24 اپریل 2024 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام موضع بڑالی میں ویٹرنری کلینک بڑالی کی حدود میں جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کی گئی۔بدھ کے روز محلہ چھیتر میں ویکسینیشن کی گئی جبکہ جمعرات کسنیارہ کالونی میں جانوروں کو ویکسین کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لائیوسٹاک عامرمحمود مرزا،ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان اورحسب ہدایت اے ڈی لائیوسٹاک کوٹلی ڈاکٹر الطاف حسین طاہر محلہ چھیتر بڑالی میں فارمرز کے گھروں میں بکریوں میں ETV اور جانوروں میں FMDV ویکسین کی گئی یونین کونسل بڑالی میں حفاظتی ویکسین کی سرگرمیاں جاری ہیں -محکمہ لائیو ساتوک نے کسان حضرات سے گزارش کی ہیکہ وہ اپنے جانوروں کو حفاظتی ویکسین لازمی کروائیں اور اس سلسلہ میں ویٹرنری ہسپتال بڑالی رابطہ رکھیں۔