تمام برادریاں ہماری ہیں،راستے روکنا نہیں راستے بنانا مشن ہے،اسماعیل حسین شاہ

بدھ 24 اپریل 2024 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) تمام برادریاں ہماری ہیں،راستے روکنا نہیں راستے بنانا مشن ہے۔وطن کی دولت ہم وطنوں کا حق ہے۔ریاستی تعمیر وترقی خواب ہے جس کی تکمیل کے لیے ہنر مند اعلی تعلیم یافتہ مرد و زن کی صلاحیتوں کو زنگ لگنے سے بچائیں گے۔اداروں میں براجمان سربراہان قبل ازیں کیا کرتے رہے اس سے مطلب نہیں مگر اب ایسا کرنے نہیں دیں گے۔

کام کام اور کام سے مطلب ہے۔ریاست اور ریاستی تعمیر وترقی کے پراجیکٹس پر حق حلال کی کمائی گئی دولت صرف کر کے ریاستی ہنرمندوں کو مواقع مہیا کریں گے تاکہ ریاست کی دولت ریاست ہی میں رہے۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی ویلی چار سید اسماعیل حسین شاہ نے گزشتہ روز دارالحکومت پہنچنے پر استقبال کے لئے آنے والے دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید اسماعیل حسین شاہ کا مذید کہنا تھا کہ ریاست ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔اس کی خوشحالی تعمیر وترقی ہم پر قرض ہے۔ریاستی تعمیر وترقی کے خواہاں انویسٹرز کو حکومت مکمل تحفظ فراہم کرے۔اربوں روپے کے پراجیکٹس لانے والوں کو تحفظ فراہم کر کے ریاست کا نقشہ بدلا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا محکمہ شاہرات میں براجمان سربراہان ادارہ جات وطن کی محبت سے لبریز بیٹوں کو سابقہ طرزِ عمل سے واپس بھگانے کے بجائے ان کی حوصلہ آفزائی کریں۔

پسند و ناپسند کی پالیسیوں اور مٹھی گرم کرنے والوں کی حوصلہ شکنی وقت کی ضرورت ہے۔بصورت دیگر ہمارے اسلاف کی تاریخ ریاست اور ریاستی اداروں میں آج بھی زبان زد و عام ہے۔جھوٹ،کرپشن،رشوت خوری اور سفارشی کلچر کو فروغ دینے والوں کو اب اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا وگرنہ پھر وہ شکایت نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :