Live Updates

عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا

بدھ 24 اپریل 2024 18:04

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کیں۔اس قبل بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیاتھا۔نجی ٹیوی کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنماؤں نے بھی شیر افضل مروت کے بجائے صاحبزادہ حامد رضا کو اہم پارلیمانی عہدے کے لیے نامزد کرنے تصدیق کردی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات