روٹریکٹ کلب آف میرپورخاص سینٹرل ڈیموکریٹک روٹریکٹ کلب آف میرپورخاص پیراڈائز ویو کے زیر اہتمام میرپورخاص میں نوجوانوں کا ایک میگا ایونٹ منعقد ہوا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 24 اپریل 2024 17:25

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2024ء ) میرپورخاص روٹریکٹ کلب آف میرپورخاص سینٹرل ڈیموکریٹک روٹریکٹ کلب آف میرپورخاص پیراڈائز ویو کے زیر اہتمام میرپورخاص میں نوجوانوں کا ایک میگا ایونٹ منعقد ہوا جس میں سماجی و فلاحی کاموں پر ایوارڈز دیے گئے میئر میرپورخاص اور ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کی خصوصی شرکت اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں و سیاسی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس میگا ایونٹ کی میزبانی کانفرنس ایڈوائزر متانت حسین اور کانفرنس ڈائریکٹر مریم زاہد علی نے کی۔ اس کانفرنس کا مقصد اندرون سندھ میں فلاحی خدمات سرانجام دینے والے تمام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف پینل ڈسکشنز میں اہم موضوعات پر سوالات کیے گئے اور آنے والے پینلسٹوں نے ان کے جوابات اور حل پیش کئے سوالات میں پوچھا جانے والے تعلیم کے حصول اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان سے جڑے مسائل پر پینلسٹوں نے جواب دیے۔

وومن اپاورمنٹ پینلسٹ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ ساتھ ہی ساتھ نوجوانوں کو عملی زندگی میں کاروباری خود مختیاری کیسے حاصل کرنے پر بھی سیشن ہوا جس میں پاکستان بزنس گروپ کے بڑے نام ناصر علی شیخ کا سیشن ہوا جو کہ پاکستان بزنس گروپ کے پریزیڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مینجمنٹ کمیٹی ممبر ہیں۔

اس موقع پہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے روٹریکٹرز اور فلاحی خدمات سرانجام دینے والی مختلف تنظیمات کے سربراہان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا اس موقع پر کانفرنس ڈائریکٹر مریم زاہد نے نوجوانوں کے ساتھ آئندہ سالوں کا سماجی فلاحی و تعلیمی پلان شیئر کیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی ۔میئر میرپور خاص میونسپل کارپوریشن عبدلرئوف غوری ، ڈسٹرکٹ گورنر نامینٹ شکیل احمد قائم خانی ، کاروباری شخصیت حاجی فقیر محمد میمن ، جابر مجید ، ڈاکٹر نصیر احمد ، کراچی سے ناصر علی شیخ، حبا خان، روٹری کلب آف میرپورخاص سینٹرل کے ڈاکٹر عبدلواحد،حاجی زاہد علی قریشی و روجہ رخسانہ ظھور، علی حسن نون و میر پور خاص بہت سی سماجی اور سیاسی شخصیات میں شرکت کی ایونٹ میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات میں اور روٹریکٹ کے اس اقدام کو سراہا اور مبارک باد پیش کی۔

حاظرین کی اینٹرٹینمنٹ کے لیے میوزیکل نائٹ کا بھی انتظار کیا گیا۔