کشمیری بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو شکست دیں گے، نیشنل کانفرنس

جمعرات 25 اپریل 2024 17:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے لوگ ووٹ کی طاقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنما اجے کمار سدھوترہ نے جموں لوک سبھا(ایوان زیریں بھارتی پارلیمنٹ ) حلقے کے کانگریس امیدوار رمن بھلا کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرقہ وارانہ سیاست کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ سیاست استحکام اور ترقی کو خطرے میں ڈالتی ہے۔

متعلقہ عنوان :