محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام عالمی یوم ملیریاکے موقع واک ،سیمینارز، مذاکرے و تقاریب کاانعقاد

جمعرات 25 اپریل 2024 19:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) دنیابھر کی طرح آزادکشمیر و پاکستان میں عالمی یوم ملیریا اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا ۔محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام عالمی یوم ملیریاکے موقع پر آزادکشمیر کے تینوں ڈویژن میں اس دن کی مناسبت سے واک ،سیمینار،ز مذاکرے،تقاریب کاانعقاد کیا۔دارالحکومت مظفرآباد میں محکمہ صحت عامہ(متعدی امراض)کے زیراہتمام دفتر سی ڈی سی سے واک کی گئی جو مرکزی ایوان صحافت آزادی چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

واک کے شرکا نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملیریا سے بچاؤ، روک تھام کے حوالے سے سلوگن درج تھے ۔ واک کی قیادت ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز و سی ڈی سی ڈاکٹر فاروق اعوان، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد ادریس خان،ڈاکٹر محمد انور خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق ملک، غلام فرید نواز، قاضی تنویرحسین، ریاض چغتائی، ظفراقبال،عبدالرشید، لیاقت حسین نقوی، آصف نقوی نے کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ 2023میں آزادکشمیر میں 1لاکھ 39ہزار 89ٹیسٹ کیے گئے جن میں 167مثبت نکلے،50ہزار کلینکل ملیریا کے سامنے آئے آزادکشمیر کو4زون میں تقسیم کیاگیاہے اور مفت ٹیسٹ اور علاج کیاجاتاہے ،160ملیریا سنٹر قائم کیے گئے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ ملیریا گندے مچھر سے پیدا ہوتا ہے ،لوگوں کو صحت وصفائی کی طرف خاص توجہ دینا ہوگی،ماحول کوصاف ستھرا رکھا جائے ،پانی جمع نہ ہونے دیاجائے ، اس کے علاوہ بروقت علاج سے بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔