اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
حصص کی مالیت میں 65ارب 4کروڑ 56لاکھ 75ہزار 458روپے کا اضافہ
جمعہ 26 اپریل 2024 21:15
(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات اور آئی ایم ایف پروگرام کی آخری قسط کے ممکنہ اجرا کے بعد نئے قرض پروگرام کے حصول کے لیے مذاکرات کے دور شروع ہونے جیسے عوامل کیپٹل مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔
نئی زری پالیسی میں شرح سود میں ممکنہ کمی کی اطلاعات کے باوجود بھی غیرملکی سرمایہ کار اور مقامی فنڈز شعبہ جاتی بنیادوں پر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا اور ایک موقع پر 891پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی۔مارکیٹ میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ سے کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 207 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی جو حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے زائل ہوگئی۔اس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 771.35 پوائنٹس کے اضافے سے 72742.75 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای-30 انڈیکس 284.82 پوائنٹس کی کمی سے 24033.87 پوائنٹس، کے ایم آئی-30 انڈیکس 1511.89پوائنٹس کی کمی سے 122414.85پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 303.83 پوائنٹس کے اضافے سے 34003.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم بدھ کی نسبت 31.10فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 54کروڑ 11لاکھ 44ہزار 650 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 377 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 177 کے بھاو میں اضافہ175 کے داموں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھاو 131.74روپے بڑھ کر 7822.61روپے اور سفائر فائبر لمیٹڈ کے بھاو 104.12روپے بڑھ کر 1492.45روپے ہوگئے۔یونی لیور پاکستان فوڈز کے بھاو 101.08روپے گھٹ کر 20153.92 روپے اور فلپس موریس پاکستان کا بھاو 38.36روپے گھٹ کر 630.20 روپے ہوگیا۔مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.