پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشو ں سے 21 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے ، زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل
ہفتہ 27 اپریل 2024 23:21
(جاری ہے)
سندھ کے اضلاع جیکب آباد اور شکارپور میں بھی بادل برسے، اسی طرح بارشوں کا نیا سلسلہ ایک بارپھر نیلم آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا، ہفتہ کی صبح سے شروع ہونے والی بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے، شاہراہ نیلم چلہانہ تا شاردا ٹریفک کے لیے کھلی ہے جبکہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر آنے والی سلائیڈ کو صاف کرنے کا عمل جاری رہا۔
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ژالہ باری بھی ہوئی، بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں، پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہلاکتیں سوراب،تفتان پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں،بارشوں سے صوبے میں 2161مکانات کو نقصان پہنچا،251مکانات مکمل تباہ جبکہ 14 شاہراہوں اور 3 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔بارشوں سی115مویشی ہلاک اور 62ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ سے وقفے وقفے سے جاری رہا، بارش کا یہ سلسلہ 29اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 25 ملی میٹر ریکارڈہوئی۔مزید قومی خبریں
-
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ ناقابل برداشت ہے ،تحریک لبیک پاکستان
-
ملک بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا
-
ایف آئی اے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی ، دو ملزمان گرفتار،سامان برآمد
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کا عالمی دن 20مئی کو منایا جائے گا
-
کراچی کی مسجد سے چور کی لیپ ٹاپ چرانے کی ویڈیو وائرل، لوگوںکے دلچسپ تبصرے
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.