تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی، ناصر شاہ

00میگاواٹ کا تھرکول بلاک ون پاور جنریشن منصوبہ توانائی کی ضروریات کے سلسلے میں اہم رول ادا کرے گا، وزیر توانائی کی شنگھائی پاور کے وفد سے بات چیت

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) صوبائی وزیر توانائی اور ترقیات و منصوبہ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تھرکول بلاک منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل سے 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں شنگھائی پاور کے سی ای او مینگ ڈھونگھائی اور سی ای او ، ایس ایس آر سی مسٹر جیسن شامل تھے جبکہ سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ کاظم جتوئی سمیت محکمہ توانائی کے دیگر اعلی افسران بھی شریک تھے۔

وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ 2300 میگاواٹ کا تھرکول بلاک ون پاور جنریشن منصوبہ توانائی کی ضروریات کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ناصر شاہ نے وفد کو منصوبے میں جاری تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت منصوبے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔

وزیر توانائی نے وفد کو ہدایت کی کہ منصوبے میں مقامی افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور انھیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ناصر شاہ نے کہا کہ تھرکول منصوبہ سندھ سمیت پورے ملک کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔ صوبہ سندھ میں سولرائیزیشن ہو یا توانائی کے منصوبے بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام شعبوں میں تیزی سے کام ہورہا ہے۔