حاجی سرعبداللہ ہارون کی 82ویںبرسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) تحریک سندھ، تحریک خلافت اور تحریک پاکستان کی عہد ساز شخصیت حاجی سر عبداللہ ہارون کی 82 ویں برسی بمقام حاجی سر عبداللہ ہارون یتیم خانہ شاہ ولی اللہ روڈ ، کھڈا لیاری میں ان کے پوتے عبداللہ حسین ہارون کی زیر قیادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حاجی سر عبداللہ ہارون کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ برسی کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :