آزاد کشمیر میں کلاس ون سے قرآنی تعلیم لازمی ،50فیصد تعلیمی اداروں میں معلمین القرآن بھرتی نہ ہو سکے

اتوار 28 اپریل 2024 16:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) آزاد کشمیر میں کلاس ون سے قرآنی تعلیم لازمی قراردی گئی ،50فیصد تعلیمی اداروں میں معلمین القرآن بھرتی نہ ہو سکے،تعلیمی اداروں کی تعداد ہزاروں میں جبکہ اب تک صرف 900معلمین القرآن بھرتی کیئے جا سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں قرآنی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے جس کیلئے پرائمری ہائیر سیکنڈری سکولوں زنانہ ومردانہ میں عربی ٹیچرز،معلمین القرآن تعینات کیے جانے تھے حکومت آزاد کشمیر نے 2011سے لے کر اب تک صرف 900معلمین القرآن کی بھرتی کی ہیں جبکہ سینکڑوں زنانہ ومردانہ پرائمری ،مڈل،ہائی اور سیکنڈری سکولوں میں تاحال عربی ٹیچر ز قرآن ٹیچرز کی تقرریاں نہیں کی جا سکیں ،جس سے ہزاروں طلباء وطالبات قرآنی تعلیم کے حصول سے محروم ہیں اور لازمی قرار دی جانے والی قرآن مجید کی تعلیم کے فروغ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :