گیس چوری کریک ڈائون،مزید 612گیس کنکشن منقطع، 2کروڑ3لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

اتوار 28 اپریل 2024 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 612گیس کنکشن منقطع کر دیئے جبکہ2کروڑ 3 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13 گیس کنکشن منقطع کیے مزید ٹیم نے 3لاکھ 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر36 گیس کنکشن منقطع کیے اور 12لاکھ 90ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

بہالپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر دو گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے .شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 418جبکہ کمپر یسر کے استعمال پر 114 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ،1کروڑ 86 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔مزید 19 ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ۔