حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے کہ سب سے زیادہ توجہ ملکی معیشت کی بحالی پر مرکوز کرے، چیئرمین قائمہ کمیٹی
اتوار 28 اپریل 2024 21:15
(جاری ہے)
دونوں اطراف سے معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر ہوئی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ د اری ہے ا نہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے بعدپاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے جس میں سرکاری اور نجی سیکٹر دونوں کی سرمایہ کاری شامل ہی. سعودی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اہم وفد انتہائی کم وقت میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آل تجویری جو کہ سعودی عرب کے ویڑن 2030 کے انچارج بھی ہیں نے وزیراعظم کو ویڑن 2030 کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات سعودی ویڑن 2030کے تناظر میں آگے بڑھنے چاہیں ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے معاشی دباؤ کا سامنا کر رہا ہی. پاکستان کے دیرینہ دوست ممالک نے پاکستان کی مشکل میں ہمیشہ مدد کی ہی. پاکستان میں سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔سعودی عرب کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں. وزیر اعظم کو چاہیے کہ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران عالمی اداروں کے سربراہان, بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کے مالکان اور سربراہان حکومت کے ساتھ زبردست سفارت کاری کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینی چاہیے۔ حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے کہ سب زیادہ توجہ ملکی معیشت کی بحالی پر مرکوز کرے۔مزید قومی خبریں
-
رانا مشہود احمد خان سے ڈاکٹر محمد نظام الدین اور ندیم مجتبیٰ کی ملاقات
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں
-
مجھے اولیاء کی دھرتی سے پیار ہے،ملتان آکر بہت خوشی ہوئی ، فیصل کریم کنڈی
-
سوئی ناردرن کاگیس چوری کے خلاف کریک ڈائون ،گیس کنکشن منقطع،جرمانے عائد
-
جھگڑا نہیں چاہتے وزیر اعلیٰ کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی
-
ڈاکٹرشازیہ مری کی فلسطین میں امدادی قافلوں پرحملہ کی مذمت
-
پاکستان کی معاشی ترقی میں کراچی اور سندھ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، ڈاکٹرفاروق ستار
-
100 گرام روٹی کی قیمت 13 روپے مقرر کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر بھکر
-
کالاش تہوار ’’چلم جوشٹ‘‘ پورے جوش و خروش کیساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوگیا
-
7 ہزار 757 ای چلان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ،48لاکھ روپے جرمانہ وصول
-
کس حیثیت میں بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی کو خیبرپختونخوا میں شفٹ کریں ‘عظمیٰ بخاری
-
کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.