مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتیں انتخابی سرگرمیوں کیلئے بچوں کو استعمال کر رہی ہیں،رپورٹ

اتوار 28 اپریل 2024 21:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی جماعتیں پوسٹرزلگانے، پمفلٹس کی تقسیم اور نعرے بازی سمیت دیگر انتخابی سرگرمیوں کیلئے بچوں کو استعمال کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 15 سالہ عائشہ کو ایک بااثر رہنما کی انتخابی ریلی میں شرکت کے لیے مجبور کیا گیاجبکہ ایک سیاسی جماعت نے 16 سالہ فیضان کو سری نگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پارٹی بینر اور پوسٹر لگانے کے کام پر لگا دیا ۔

بھارت کے نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے لیے سکول جانے والے بچوں کے استعمال کی تحقیقات کرے،بچوں کے حقوق کے کارکنوں نے مستقبل میں بچوں کو اس طرح کی سرگرمی سے بچانے کیلئے ا قدامات کرنے پر زور دیا ہے۔