سی پیک اور ڈویلپمنٹ روڈز پاک ، ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں مددگار ہوں گے ،چیئرمین پاک ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ علی شاہین
اتوار 28 اپریل 2024 21:40
(جاری ہے)
علی شاہین اپنی اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے 1990تا 1997 تک کراچی میں مقیم رہے ، اسی بنا پر وہ اردو زبان روانی سے بولتے ہیں اور انٹرویو کے دوران ساری گفتگو اردو میں کی ۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا، پاکستان کے لوگوں کی ترکیہ سے محبت کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ، میرے لیے پاکستان جانا ایک بہت دلچسپ تجربہ تھا ۔علی شاہین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعلیم پوری دنیا میں مل جاتی ہے لیکن جو محبت اور عقیدت ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی ہے وہ کہیں نہیں ملے گی۔ پاکستان اور ترکیہ امت مسلمہ کے جڑواں بیٹے ہیں، پاکستان میرا آبائی وطن ہے اور میں پاکستان کا بیٹا ہوں،انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات دونوں ملکوں کی صلاحیتوں سے کافی کم ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم سالانہ 1اعشاریہ 2بلین ڈالر ہے جو بہت کم ہے، ، دونوں ممالک میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے راستے میں حائل بعض رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ، مشرق وسطی میں امن و امان کے قیام کیلئے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان باہمی تعاون اور میکنزم کے ذریعے مسلمان ممالک اور امت کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں تو مسائل حل ہو جائیں گے۔ علی شاہین نے کہا کہ ترکیہ ،عراق، قطر اور یو اے ای کے ساتھ مل کر ڈیویلپمنٹ روڈز کے اہم منصوبے پر کام کر رہا ہے ، پاکستان ایران اور چائنہ کو بھی اس تجارتی روڈ منصوبے کا حصہ بننے کی ضرورت ہے ، سی پیک پاکستان میں گیم چینجر پراجیکٹ ہے ۔علی شاہین نے مزید کہا کہ سفارتی اور پارلیمنٹری تعلقات کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہوتی ہے ،محمود غزنوی پر ترکیہ ڈرامہ بنانے کا سوچ رہا ہے، پاکستانی ڈرامے بھی ترکیہ کے چینلز پر چلنے چاہیے۔ پاکستانی ڈراموں کو ترکیہ چینلز پر چلانے کی ہم بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، خاص طور پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید مسائل کے حل کیلئے ہم سے ہمہ وقت رابطے میں ہیں ،اس موقع پر علی شاہین نے پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے کی کوششوں پر ترک پاک ویمن فورم کی کاوشوں کے خاص طور پر سراہا۔مزید قومی خبریں
-
مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
-
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی ڈاکٹر محمد نظام الدین اورندیم مجتبیٰ کے ساتھ تعلیمی ایمرجنسی پر گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنرخیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
رانا مشہود احمد خان سے ڈاکٹر محمد نظام الدین اور ندیم مجتبیٰ کی ملاقات
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں
-
مجھے اولیاء کی دھرتی سے پیار ہے،ملتان آکر بہت خوشی ہوئی ، فیصل کریم کنڈی
-
سوئی ناردرن کاگیس چوری کے خلاف کریک ڈائون ،گیس کنکشن منقطع،جرمانے عائد
-
جھگڑا نہیں چاہتے وزیر اعلیٰ کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی
-
ڈاکٹرشازیہ مری کی فلسطین میں امدادی قافلوں پرحملہ کی مذمت
-
پاکستان کی معاشی ترقی میں کراچی اور سندھ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، ڈاکٹرفاروق ستار
-
100 گرام روٹی کی قیمت 13 روپے مقرر کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر بھکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.