غ* اسحاق ڈار منجھے ہوئے وزیرخازنہ رہے ہیں، ان کا اہم کردار ہو گا، طلال چوہدری

ق* وزیراعظم شہباز شریف نے سمجھا ہو گا کہ زمہ داریاں بانٹنی چاہیں،فوجی عدالتوں ،الیکشن قوانین اور دھرنا ختم کرانے میں بھی بہتر کردار ادا کر رہے تھے ۔ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی دوڑ نہیں لگی ہوئی، رہنما (ن) لیگ

اتوار 28 اپریل 2024 21:50

0اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سمجھا ہو گا کہ زمہ داریاں بانٹنی چاہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کا فیصلہ شہباز شریف نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار منجھے ہوئے وزیرخازنہ رہے ہیں، ان کا اہم کردار ہو گا ۔

شہباز شریف نے بہتر سمجھا ہو گا کہ اسحاق ڈار بطور نائب وزیراعظم بہتر کام کر سکتے ہیں ۔فوجی عدالتوں ،الیکشن قوانین اور دھرنا ختم کرانے میں بھی بہتر کردار ادا کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی دوڑ نہیں لگی ہوئی ۔ایسا نہیں کہ اسحاق ڈار اینٹی اسٹیبلشمنٹ تھے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مولا جٹ اس لئے بنی ہوئی ہے کہ انہوں نے پاوں پڑنے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گالیاں اس لئے دیتی ہے کہ این آر او دیا جائے ۔پی ٹی آئی چاہیتی ہے 9مئی واقعات ختم کئے جائیں ۔؂پی ٹی آئی بات چیت نہیں این آر او چاہتی ہے ۔تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد یہی ہے۔کہ کندھوں پر بیٹھ کرآیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس کے خلاف لونگ مارچ کر رہے تھے ان سے ہی بات کرنا چاہتے ہیں ۔تحریک انصاف کا خیال ہے آرمی چیف کے پاس جائیں گے پاوں پڑیں گے وہ معاف کر دیں گے ۔