قوم کو جعلی حکومت سے جلد نجات حاصل کرنا ہوگی ‘ جے یو آئی

جے یو آئی کی دھاندلی کیخلاف جاری تحریک ضرور کامیاب ہو گی

پیر 29 اپریل 2024 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہقوم کو جعلی حکومت سے جلد نجات حاصل کرنا ہوگی، پاکستان میں اقتدارانجوائے کرنے والے خاندانی بادشاہتوں نے جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچایا،جے یو آئی کی دھاندلی کیخلاف جاری تحریک ضرور کامیاب ہو گی موجودہ حکومت کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے، بدترین مہنگائی، مسلسل بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت نے عوام کو زندہ درگور کرکے رکھ دیا ہے۔ موجودہ معاشی صورتِ حال اور آئی ایم ایف کے دباو کے تحت قیمتوں میں اضافہ کی حکومتی پالیسی عام آدمی کیلئے عذاب بن گئی ہے۔