آزاد کشمیر،کسٹمز حکام کا چھاپہ، 73 کروڑ روپے کی چائے ضبط

پیر 29 اپریل 2024 18:34

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) آزاد کشمیر کے لیے چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال پر درآمد کنندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز حکام نے گودام پر چھاپہ مار کر 73 کروڑ روپے کی 850 ٹن چائے ضبط کر لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسٹمز انٹیلی جینس کی رپورٹ کی روشنی میں آزاد کشمیرحکومت نے جے آئی ٹی بنائی، جیآئی ٹی رپورٹ کے مطابق ماضی میں کی گئی درآمدات میں 255 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا گیا۔ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی، کارروائی سے 255 کروڑ روپے چوری کی گئی رقم کی وصولی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :