ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
کنیئرڈ کالج کی 7 وکٹوں سے فتح ،خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوا ہوں‘ڈپٹی چیف آف مشن امریکی قونصلیٹ
پیر 29 اپریل 2024 22:44
(جاری ہے)
ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر اینڈریو شوفر نے کہا کہ میں خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں اور جذبے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کی بھرپور تیاری کررہا ہے۔ ایل پی پی کے صدر اور ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب ویمنز چیمپینز لیگ 2024 کی ٹرافی کی رونمائی خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہوگا۔
ہم خطے میں خواتین کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اپنا کردار نبھاتے رہیں گے۔ ہم خواتین کرکٹ کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے اور خاص طور پر جنوبی پنجاب میں خواتین کے لئے محفوظ کھیلوں کی جگہیں بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ سماجی تنظیم ایل پی پی کے سی ای او ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کہ ہم خواتین کے اس نمائشی میچ کی میزبانی کرنے اور جنوبی پنجاب ویمنز چیمپینز لیگ 2024 کی ٹرافی کی نقاب کشائی کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ اپنے تمام پارٹنرز کے ساتھ ملکر کھیلوں کے ذریعے خواتین کو با اختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ڈاکٹر عبدالصبور نے تقریب کے انعقاد پر کنیئرڈ کالج لاہور کی انتظامیہ، کنسرن ورلڈ وائیڈ اور ای یو کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ مئی میں جنوبی پنجاب ویمنز چیمپینز لیگ 2024 کا انعقاد کروانے جارہا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.