مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید کی حکومت کو تجاویز

پیر 29 اپریل 2024 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینیئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش غذائی و معاشی بحران کا حل ڈپو اور مجسٹریسی نظام کی بحالی میں ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھجوائی جانیوالی تجاویز میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا کہ بھارت میں آج بھی ڈپو سسٹم رائج ہے، پاکستان میں ایک ڈکٹیٹر نے اس کا خاتمہ کیا، بھٹو دور میں بھی سبسیڈی چلتی رہی آج کل صرف امیرانہ سبسیڈی چل رہی ہے، رانا فاروق سعید نے مزید کہا کہ عوام روزانہ یوٹیلٹی سٹورز کے باہر قطاروں میں کھڑے ہو کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی دینے کی بجائے ڈپوئوں پر سبسیڈائزڈ گندم،چینی دے،انہوں نے کہا کہ ہر محلے اور یونین کونسل میں ڈپو کی بحالی سے عوام کو سستا آٹا اور چینی ملیگی۔

(جاری ہے)

پیٹ بھر کر روٹی ملے گی تو عوام ملک کے لیے اچھا سوچیں گے ،رانا فاروق سعید نے مطالبہ کیا کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزرائے اعلی ان 2 نکات پر فوری فیصلہ کریں۔