آزادکشمیر میں اساتذہ کی بھرتی کے لئے این ٹی ایس تقریباً 3 سال کے بعد ہو رہا ہے ، مظفرحسین منہاس

منگل 30 اپریل 2024 14:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) آزادکشمیر میں اساتذہ کی بھرتی کیلئے این ٹی ایس تقریباً 3 سال کے بعد ہو رہا ہے ، بروقت امتحان نہ ہونے کی بناء پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے امتحان میں شامل نہیں ہو سکتی، این ٹی ایس کروایا حکومت اور محکمہ تعلیم کی ذمہ داری تھی جو بروقت پوری نہیں کی گئی، جس کا نقصان سیکڑوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار سابق مرکزی پریس سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن و سماجی رہنماء مظفرحسین منہاس نے یہاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر ، وزیر تعلیم ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ این ٹی ایس جتنی مدت دیر سے ہوا ہے اتنی عمر میں نرمی دی جائے اگر حکومت ان نوجوانوں کو نرمی نہیں دیتی یہ ان کے ساتھ ناانصافی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی ، انہوں نے حکومتی ارکان ، کابینہ سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ نرمی عمر کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھتے ہوئے نرمی عمر کا نوٹیفکیشن جاری کروائیں ۔