لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیئے
جب تسلیم کرلیا گیا کہ شہری کو جبری گمشدہ کیاگیا ہے تو اسکی وجہ بھی بتائی جائے، عدالت
منگل 30 اپریل 2024 17:22
(جاری ہے)
عدالت نے کہا کہ جب تسلیم کرلیا گیا ہے کہ شہری کو جبری گم کیاگیاہے تو اسکی وجہ بھی بتائی جائے، یہ بھی بتایا جائے کہ شہری کہاں ہیں اور کس ادارے کے پاس ہیں، جس پر وکیل رینجرز نے بتایاکہ جبری گمشدگی کا قرار دینے کامطلب یہ ہرگز نہیں کہ کسی ادارے نے گمشدگی تسلیم کی۔
جس پر سندھ ہائی کورٹ کے جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ جبری گمشدگی قرار دینے کا معیار اور طریقہ کار کیا ہے، کس قانون کے تحت لاپتہ شہریوں کو جبری گمشدہ قرار دیاجاتا ہے۔حبیب احمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزاروں کے الزامات کی روشنی میں جائزہ لیا جاتاہے ، قانون نہیں ،یہ پریکٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شروع ہوئی ، جس پر عدالت نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے سمیت اس سلسلے میں جومواد ہے وہ پیش کیا جائے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 17 سالہ طالبہ حفظہ مدرسے کی طالبعلم تھی اور اپنی دوست کیساتھ لاپتہ ہوئی، دوست طالبہ کوگرفتار کیا تفتیش سے پتہ لگااس نے اپنی دوست طالبہ کو شہزاد کے پاس چھوڑا تھا۔تفتیشی افسر نے کہاکہ کہ شہزاد کو بھی گرفتار کیا مزید تفتیش سے معلوم ہوا ہے طالبہ حفظہ فیصل آباد میں ہے، بچی کو بازیاب کرانے کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ شہریوں کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے گمشدہ 6 سے زائد مزید شہریوں کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹیز کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔مزید قومی خبریں
-
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے، انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ
-
رواں مالی سال کے 10 ماہ میں غذائی اشیا کی برآمدات میں 2 ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ
-
ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے ابھی سے ہی تمام محکمہ جات کو متحرک ہونا پڑے گا‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میئو ہسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کاہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ودیگرکے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت
-
آفتاب خان شیرپاؤ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
عمرایوب خان نے محمد صابر شاہ کے گھر جاکر ان کو بیٹے کے نکاح پر مبارکباد دی
-
معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے، بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ، وفاقی وزیر صنعت پیداوار کا رچنا انڈسٹریل پارک شیخور ہ میں تقریب سے خطاب
-
لیموں کے دام بے لگام ہوگئے، لوگ گرمی میں ٹھنڈک پانے کیلئے لیموں پانی جیسی نعمت سے بھی محروم
-
ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
-
وزیراعلی سندھ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پرشدید افسوس اور دکھ کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.