ڈپٹی میئرکراچی کی بلاول بھٹوزرداری اور فریال تالپور سے ملاقات

کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانا ہے اور اس رونقوں کو بحال کرنا ہے،پیپلزپارٹی پر کراچی کی عوام نے اعتماد کا اظہار کیاہے،بلاول بھٹوزرداری

منگل 30 اپریل 2024 21:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ڈپٹی میئر کراچی و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر سلمان عبداللہ مراد نے ملاقات کی، ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے پارٹی قیادت کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں مختلف تعمیراتی و ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، ان ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو سہولت میسر آئے گی، شہر میں ترقیاتی کام کروانا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈپٹی میئر کراچی نے ضلع ملیر میں جاری منصوبوں اور دیگر امور سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا عزم ہے کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانا ہے اور اس رونقوں کو بحال کرنا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پر کراچی کی عوام نے اعتماد کا اظہار کیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ بلدیاتی قیادت بھر پور انداز میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔