تحر یک تحفظ آئین پا کستان کے سر بر اہ محمو د خان اچکز ائی کی زیر صد ارت اجلا س منگل کے روز اسلا م آ با دمیں ہو ا
منگل 30 اپریل 2024 21:40
(جاری ہے)
دین اور آئین کی اساس پر قائم ہونے والے ملک میں جج صاحبان پر دباؤ ناقابل برداشت ہے۔
اس ضمن میں ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے خطوط ہوشربا ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عدلیہ میں مداخلت کے تمام امکانی راستوں کو بند کرکے عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے۔ترجمان کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے ملک بھر کی بار کونسلز اور وکلاء سمیت سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ آزاد عدلیہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جدوجہد کا بنیادی رکن ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چھ ججز کے سپریم کورٹ کو لکھے جانے والے خط کے معاملے پر فل کورٹ سماعت کرے تاکہ عدلیہ کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ عدلیہ میں مداخلت کے تمام راستوں کو بند کیا جائیاور مداخلت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا جائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت قید و بند میں بے گناہ اسیر کارکنان بلخصوص خواتین کارکنان کی رہائی آئین کی بالادستی کے لیے ضروری ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مسنگ پرسنیا جبری گمشدگی غیر آئینی اور غیر اخلاقی اور ناقابل قبول ہے۔ قائدین نے مطالبہ کیا کہ تمام بے گناہ مسنگ پرسنز کی رہائی ممکن بنائی جائے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ دفتر خارجہ فلسطینوں کی حمایت میں بھرپور کردار ادا کرے۔پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کیلئے فوری اقدامات کرے، احتجاج کو روکنے کیلئے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار کسان رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے ضمنی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پولیس گردی کر کے بیلٹ باکس بھرے گئے آٹھ فروری کے بعد ان انتخابات میں بھی دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے اس بدترین دھاندلی کو مسترد کرتے ہیں۔ اور پولیس گردی کے واقعات ابھی بھی جاری ہے انہون نے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت کراچی اور فیصل آباد کے جلسے شیڈول کے مطابق ہونگے۔مزید قومی خبریں
-
گزشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، خسارے میں بھی کمی آئی ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.