مزدوروں کا عالمی دن ،مسلم کانفرنس کے زیراہتمام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں پسے طبقے کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایاگیا

بدھ 1 مئی 2024 18:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں پسے طبقے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایاگیااورشکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت پاکستان و آزادکشمیر کے مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کا بھی مطالبہ کیا گیااور محنت کشوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے بھر پور ؤواز اٹھائی جانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شگاگو کے شہید مزدوروں کو سلام پیش کیا گیا۔

مسلم کانفرنسی رہنمائوںسابق صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محتر مہ مہر النساء،سردار الطاف خان،مرکزی چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید،سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک،یوتھ ونگ کے چیئر مین سردار عثمان علی خان،چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد راجہ، مسلم کانفرنس کے راہنما سردار طارق سکندر،حاجی محمد اشرف ایڈووکیٹ،میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان،مسلم کانفرنس مالیاتی بورڈ کے چیئر مین سید نذر عباس شاہ،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار عابد رزاق،چوہدری خضر حیات،مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ،میرپور ڈویژن خواتین ونگ کی صدر عامرہ خانم،طلبات ونگ کی چیئر پرسن میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری کوثر پروین ایڈووکیٹ،ریٹائرڈ ڈی جی لوکل گورنمنٹ ارشد عباسی،ریٹائرڈ ڈی جی اوقاف مقصود عباسی،،ریٹائرڈ ایڈ ایس پی مقصود عباسی نسرین اختر راجہ،مسلم کانفرنس میر پور ڈویژن کی چیئر پرسن ناہید راجہ،اقبال انقلابی،سٹی صدر شیخ مقصود احمد،سجاد انور عباسی،مسلم کانفرنس شعبہ خواتین سٹی کی صدر عابدہ منیر،سید اظہر علی شاہ،خواجہ جاوید،ہارون آزاد،جانداد عباسی، فضاء راجہ،امنہ انور عباسی،خواجہ جاوید،،راجہ زرین خان،عبد المجید طاہر،،مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کی صدر شہناز جاوید،سید تصور موسوی،ساغر آزاد،منیب قریشی،سید ثقلین فدا کاظمی،شکور مغل،عرفان عباسی،یاسر گیلانی،شاہدہ تبسم ریاض پلہاجی ودیگرنے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنااور انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔

(جاری ہے)

1886ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کو توانائیوں سے بھر دیا۔ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔

مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شکاگو کے محنت کشوں نے اپنے خون کا قیمتی نذرانہ پیش کر کے جس عظیم جدوجہد کی بنیاد رکھی تھی اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کرنے کا حکم دیا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کسب حلال کمانے والا اور محنت کش اللہ تعالی کا دوست ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے،ملک کی تعمیر و ترقی محنت کش طبقے کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،آج کا دن ہمیں شکاگو کے ان مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ لیبر ڈے دنیا بھر میں محنت کش طبقے کے کردار، اپنے کام سے لگن اور عزم و استقامت کو اجاگر کرنے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے مزید موثر قانون سازی کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ پوری قوم محنت کش طبقے کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے، اس طبقے کی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔