وقت آگیا ہےکہ معاشی تباہی کے بیج بونے کی بجائے قانون کی حکمرانی قائم کی جائے
معاشی ترقی براہِ راست سیاسی استحکام سے جڑی ہوئی ہے، مزدور کی فلاح و بہبود کیلئے معیشت کی پائیدار ترقی ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان
ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مئی 2024 18:39
(جاری ہے)
پاکستان میں دستور و قانون سے انحراف کے سلسلے سے پیدا ہونے والی کثیرالجہت تباہی خصوصاً معیشت کو درپیش مشکلات نے ہمارے مزدور اور محنت کش طبقےکو بطورِ خاص متاثر کیا ہے۔
مزدور کی فلاح و بہبود کیلئے ملکی معیشت کا پائیدار انداز میں ترقی کرنا اہم ہے جبکہ معاشی ترقی براہِ راست سیاسی استحکام سے جڑی ہوئی ہے جسکا قانون کی حکمرانی کے بغیر تصور تک ممکن نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان کروڑوں محنت کشوں کی مشکلات اور ان کے بنیادی حقوق کا احساس کیا جائے اور ملکی معیشت کی تباہی کے بیج بونے کی بجائے قانون کی حکمرانی کے ذریعے ملک میں سیاسی استحکام اور معیشت کی افزائش کا سامان کیا جائے۔ مزید برآں ایک انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے۔ نا کسی سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور نا ہی کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوں کی کم اجرت کا نوٹس
-
صفائی چاہیے تو پیسے نکالیں
-
اگر بانی پی ٹی آئی سمجھتے کہ ہرچیز بلڈوز کرکے ہرچیز پر قابض ہوجائیں گے تویہ ممکن نہیں
-
غزہ: جنگ اور خطرات کے باعث امدادی ادارے خوراک تقسیم کرنے میں ناکام
-
جنسی عمل سے لگنے والی بیماریوں میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
ملک میں قیامت خیز گرمی کی لہر کے دوران لوڈشیڈنگ کا جن بھی بے قابو ہو گیا
-
برطانیہ میں ’ترسیل انصاف میں بدترین غلطیوں میں سے ایک‘ پر معذرت
-
پشاورہائی کورٹ :علی امین گنڈا پور کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کے حکم امتناع میں توسیع
-
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات ہوگی تو اسیران کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر ہوگی
-
کرغیزستان: واپسی کے منتظر طلبہ کی طویل قطاریں
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.