Live Updates

(ن)لیگ ملکی ترقی ور معیشت کی بہتری کی ضامن جماعت ہے،فرح ناز اکبر

بدھ 1 مئی 2024 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر فرح ناز اکبر جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک وقوم کی تعمیروترقی و خوشحالی اور معیشت کی بہتری کی ضامن ہے اور موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی کے آثا رنظر آناشروع ہوگئے ہیں، حکومت اتحادیوں سے مل کر مزید اقدامات اٹھارہی ہے پسے ہوئے طبقے کو جلد ریلیف ملے گا،تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ(ن) کو اقتدار ملا ملک میں معاشی اصلاحات پھلتی پھولتی رہی، میگاپروجیکٹس بھی سی پیک،موٹرویز،موٹربس،اورنج ٹرین،دانش سکول ،سڑکیں،صحت کارڈ،ایٹمی پاورسمیت دیگر بے شمار پروجیکٹس مسلم لیگ(ن) کے سابقہ ادوار میں تکمیل ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پارٹی کے سنیئر رہنمااسحاق ڈار کو بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری خوش آئند بات ہے اورخیرمقدم کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، اسحق ڈار نے اپنی قابلیت ،محنت اور جانفشانی سے اپنی اہلیت کوثابت کیا ہے،اُن کا نائب وزیراعظم تعینات ہونااُن کی خدماات کا مناسب اعتراف ہے،وہ انتہائی لائق محنتی اور امور معاشیات کے ماہر ہیں جن کی تقرری یقینا ملک کے مفاد میںہوگی اورامید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر ملک کی خراب معاشی صورتحال کو بہتر اور قوم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں کامیاب ہونگے ۔

مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا مشن عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرناہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں چند ہفتوں میں عملی طورپر ثابت کردیا ہے کہ وہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کو چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں،کئی سالوں بعد آٹے ،روٹی کی قیمت میں کمی اور ایئر ایبولینس مریم نواز عوامی نوعیت کے فیصلے ہیں،صوبے کی تعمیروترقی اور عوامی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے،پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی عوامی فلاح وبہبود کیلئے سرگرم عمل ہیں اور پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونماہو رہی ہیں،عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات