نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

بدھ 1 مئی 2024 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل چیلنج کپ میںہائر ایجوکیشن کمیشن کی کامیابی جبکہ ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے ڈائریکٹر سپورٹس کیپٹن محمد کامران، ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے صدر رانا محمد اشرف خاں، سیکرٹری رانا محمد ارشد، ٹیم منیجر رانا تنویر احمد، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر احمد ریحان شیخ، سینئر نائب صدر سید مقبل حسین شاہ، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین شوکت علی خان، سابق سیکرٹری چوہدری خالد محمود، الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر اور حیدری فٹ بال کلب کے صدر شفقت رضا کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

میچ کمشنر کے فرائض اصلاح الدین نے انجام دیئے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹورنامنٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نمسو کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فخر عباس، احمد حسن اورحماد حسن نے ایک، ایک گول کیا۔ جبکہ نمسو کی طرف سے واحد گول ذوالفقار نے کیا۔ میچ کمشنر کے فرائض محمد زمان نے انجام دیئے۔ جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کامیابی جبکہ ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ کمشنر کے فرائض اصلاح الدین نے انجام دیئے۔ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ اے میں پاکا، پاکستان آرمی، نمسو اور ایچ ای سی گروپ بی کیآر ایل، پاکستان نیوی، ایس اے فارمز اور ماشا یونائیٹڈ، گروپ سی اوٹو کرینز، واپڈا، ڈبلیو ایس ٹی سی اور پاکستان پولیس، گروپ ڈی پی اے ایف، ایشیا گھی ملز، ایس اے گارڈنز اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ مرحلہ یکم سے 6 مئی تک ہوگا جس میں ہر ٹیم تین، تین میچ کھیلے گی۔ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی، جو 7 اور 8 مئی کو شیڈول ہیں، سیمی فائنل مقابلے 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کو ہوگا۔