یکم مئی مزدور طبقے سے اظہار ہمدردی کا دن ہے، عبدالقادر بلوچ

بدھ 1 مئی 2024 22:20

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نےیوم مئی کے موقع پر وطن عزیز اور دنیا بھر کے بلند ہمت محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ یکم مئی مزدور طبقے سے اظہار ہمدردی کا دن ہے، دنیا بھر میں یکم مئی منانے کا مقصد شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، شکاگو کے مزدوروں نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ دے کر رہتی دنیا تک یہ ثابت کر دیا کہ کوئی بھی ملک مزدوروں کے بغیر نہیں چل سکتا کیونکہ مزدور کسی بھی ملک کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، مزدور ایک ایسی قوت ہے جس کی بدولت زندگی کا کاروبار چلتا ہے، مزدوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد محنت کش مزدوروں کی بحالی کے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہے، مگر یہ بات شاید تپتی دھوپ میں اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کمانے والے مزدور کو نہیں پتہ کہ دنیا انہی کا عالمی دن منا رہی ہے اور اسی دن بھی انہیں آرام کے لیے چھوڑا نہیں جاتا۔