قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل بطور پارلیمانی پارٹی تسلیم کر لی گئی

سنی اتحاد کونسل کے قومی اسمبلی کے اراکین کی فہرست بھی جاری کر دی گئی

بدھ 1 مئی 2024 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2024ء) قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل بطور پارلیمانی پارٹی تسلیم کر لی گئی، سنی اتحاد کونسل کے قومی اسمبلی کے اراکین کی فہرست بھی جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچنے والے اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے سنی اتحاد کونسل کے 83اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے جس کے بعد سنی اتحاد کونسل 83اراکین کے ساتھ قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے متعلق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوادیا تھا۔