میرپور، پہلوان ناصر علی کی کاوش سے بھلوٹ بائی پاس نیو لنک روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز ہو گیا

جمعرات 2 مئی 2024 14:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) کونسلر میونسپل کارپوریشن میرپور پہلوان ناصر علی کی کاوش سے بھلوٹ بائی پاس نیو لنک روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز ہو گیا اس موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میونسپل کارپویشن میرپور پہلوان ناصر علی کے علاوہ لالہ پہلوان چودھری حکمداد ،لالہ فاروق ،چودھری صحبت علی ، چودھری حکمداد ،امجد گجر ،حاجی احمد سمیت معززین بھلوٹ نے شرکت کی ،اس موقع پر پہلوان ناصر علی نے کہا کہ اہلیان بھلوٹ سے کئے گئے وعدے بتدریج پورے کرونگا اس لنک روڈ کی تعمیر سے اہلیان دہیہ کے درجنوں گھروں کو فائدہ ہو گا انھوں نے کہا کہ دیگر مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور اقدمات کرونگا انھوں نے کہا میں خطیر فنڈز فراہمی پر وزیر حکومت چودھری یاسر سلطان کا دلی مشکور ہوں جنہوں نے میری درخواست پر نہ صرف سڑکوں کی منظوری دی بلکہ صحت ،سکولز اور بجلی کے نظام کی بہتری کے متعدد منصوبوں کی منظوری دی ان کی سرکردگی میں تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رہیگا

متعلقہ عنوان :