جےیوائی کا 9مئی عوامی اسمبلی کے تاریخ ساز اجتماع کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری

جمعرات 2 مئی 2024 17:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام بلوچستان اورکراچی کے بعد ان شاہ اللہ 9مئی پشاور دلہ زاک روڈ پر عوامی اسمبلی کا تاریخ ساز اجتماع ہوگا جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔جے یو آئی خیبر پختون خواہ کے ترجمان عبدالجلیل جان نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمان ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اور دیگر قائدین نے نے 20 اپریل سے 30 اپریل تک بنوں ڈیرہ کوہاٹ مالاکنڈ ہزارہ مردان اور پشاور ڈویژن کا دورہ مکمل کر لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کے 4000 رضاکار 9مئی کے اجتماع کی سیکورٹی سنبھالیں گے صوبہ بھر کے رضاکاروں کو 8 مئی پشاور طلب کر لیا گیا جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی قائم کردہ کمیٹی کے ارکان عبدالجلیل جان ،مولانا امان اللہ حقانی ،آصف اقبال داؤدزئی ،مئیر پشاور حاجی زبیر علی خان ،محمد اسرار مروت اور مفتی فخر سیماب نے کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر سے کمشنر آفس میں ملاقات کی اور 9مئی عوامی اسمبلی پشاور کے اجتماع کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر بشمول قبائلی اضلاع سے قافلے 9مئی 1 بجے تک پشاور جلسہ گاہ پہنچ جائینگے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پشاور میں عوامی اسمبلی کے تاریخ ساز اجتماع میں ملکی حالات، گذشتہ انتخابات اور ملک کے خلاف ہونیوالی سازشوں سے قوم کو آگاہ کریں گے اور آیندہ کا لائحہ عمل بھی دینگے۔