ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 2 مئی 2024 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شام/رات میں آندھی، جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42، سکھر،جیکب آباد،دادواور لسبیلہ میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔