ایران نے اسرائیل کی مدد کرنے پر کئی امریکی، برطانوی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی لگا دی
پابندیاں امریکا کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے انسداد کے ایرانی قانون کے مطابق ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
جمعہ 3 مئی 2024 19:33
(جاری ہے)
ایران نے جن امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کی ہیں ان میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیف قانونی افسرجیسن گرین بلیٹ، امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے سینیئر فیلو مائیکل روبن، یونائیٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر ایران (UANI) کے پالیسی ڈائریکٹرجیسن بروڈسکی ، FDD کے بانی اور صدرکلیفورڈ ڈی مے،امریکی فوج کے ایک جنرل اور امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے 13ویں کمانڈر، یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اور RTX کارپوریشن کے سی ای او گریگوری جے ہیز بھی شامل ہیں۔
ایران نے برطانیہ کی قبرص میں رائل ائیر فورس، ریڈ سی رائل نیوی، ایلبٹ سسٹم کمپنی، پارکر میگٹ کمپنی اور یو کے رافیل کمپنی کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ایران کی جانب سے برطانیہ میں جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے دفاع گرانٹ شیپس بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ برطانوی آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈرجیمز ہاکن ہول، ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف شیرون نیسمتھ، اسسٹنٹ چیف آف دی جنرل اسٹاف پال ریمنڈ گریفتھس، برطانوی فوج کے دفاعی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹرایڈرین برڈ ، بحیرہ احمر میں یو کے رائل نیوی کے کمانڈررچرڈ کیمپ و دیگر شامل ہیں۔ایران نے یہ پابندیاں امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے اعلان کے ایک ہفتے کے اندر لگائی ہیں۔واضح رہے کہ حماس کے حملے کے بعد گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تقریبا 34،600 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پنجاب حکومت ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے بجائے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو،اسد قیصر
-
دنیا کے 13 ممالک کے وزرائے خارجہ کا رفح پر زمینی حملہ روکنے کے لئے اسرائیل کو خط
-
بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ
-
بھارت، بچی کی انگلی کی بجائے زبان کا آپریشن کرنے والا ڈاکٹرمعطل
-
نریندر مودی کی جعلی ویڈیو کا تخلیق کارمنظرعام پرآگیا
-
آسٹریلیا اورامریکا زیرسمندر ڈرون سامنے لے آئے
-
عالمی سطح پراقتصادی امکانات میں بہتری کے باعث رواں سال کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں 2 فیصد تک اضافے کی توقع ہے، اقوام متحدہ
-
برطانیہ نے بھارت سے مصالوں کی درآمد کی جانچ کا نظام سخت کردیا
-
غزہ کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، رفح میں اسرائیلی آپریشن غلطی ہو گی،امریکا
-
26 سال قبل اغوا ہونے والا لڑکا پڑوسی کے گھر سے بازیاب
-
امریکی بھائیوں نے 12 سیکنڈ میں ڈھائی کروڑڈالرچرالیے
-
نیپال نے بھی غیر معیاری بھارتی مصنوعات پر پابندی عائد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.