چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، اسلام آباد میں رہائش پذیر و زیر تعلیم افراد کی تعداد جاری

پولیس نے چینی باشندوں سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی

جمعہ 3 مئی 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب کر لیا، وفاق میں 4ہزار چینی باشندے رہائش پزیر ہیں، پولیس نے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چینی باشندوں سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق وفاق میں 4 ہزار چینی شہری رہائش پذیر ہیں، ان میں 2500کے قریب طلبہ ہیں جو مختلف یونیورسٹییز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک ہزار سے زائد چینی باشندے سی پیک سے منسلک ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، سیف سی کیمروں کے ذریعے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔علاوہ ازیں اسپیشل برانچ کو بھی چائنیز کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کی ہدایات کی گئیں ہیں۔