پٹرولنگ پولیس کے جوان شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سیالکوٹ

اتوار 5 مئی 2024 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2024ء) ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سیالکوٹ عرفان الحق سلہریا نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس روڈ پر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے،شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے، پٹرولنگ پولیس کے جوان شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، دوسری جانب روڈ پر شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے موٹرسائیکل سواروں کو چاہیے کہ جب بھی سفر کریں ہیلمٹ کو یقینی بنائیں، انسانیت کی خدمت ہی میرا مشن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ کے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو نمبر پلیٹ لگوانے تک بند کیا جارہا ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو تحفظ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :